عمران خان نے سینیٹرز سے اربوں روپے لیے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ‏عمران خان سینیٹرز سے اربوں روپے لےچکے ہیں۔‏صادق سنجرانی 14 ووٹ کہاں سے لے کر آئے تھے، یہ معمہ ابھی حل نہیں ہوا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ‏حکومتی بنچ پر تین ایسےٹھیکیدار ہیں جو پیسے دے کر آئے ہیں۔‏حکومت نے ان پر کرپشن کا الزام لگایا، اور آج اسی جماعت کے سینیٹر بنے ہیں۔‏ان تینوں افراد پر حکومت نے ملتان میٹرو کا کیس بنایا تھا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ‏ماضی میں بہت سے تماشے دیکھے ہیں، یہ بھی دیکھ لیں گے۔‏ایوان کی تضحیک کرنا مناسب بات نہیں۔ڈپٹی چیئرمین کے حکومتی امیدوار نے 2018میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔‏ڈپٹی چیئرمین کے حکومتی امیدوار ن لیگ کے پارلیمانی کمیٹی کے رکن ہیں۔‏مرزا محمد آفریدی نے 2018میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔‏ملک کا نقصان ہورہا ہے ،سیاست بدنام ہورہی ہے اورحکومت دیکھ رہی ہے۔قبل ازیں احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس پر سماعت کے دوران وکلا ہڑتال پر عدالت نے سخت ریمارکس دیے ۔کہا ایک مہینہ ہو گیا ہم تاریخیں دے کر چلے جاتے ہیں،سرکار کے خرچے پر ہم سب یہاں آکر صرف تاریخ دیتے ہیں،سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ میں وکلا پیش ہو رہے ہیں۔عدالت نے شاہد خاقان کے وکیل کے پیش ہونے تک سماعت میں وقفہ کر دیا۔



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر