صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کر دیا، امریکی اخبار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی اخبار نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

امریکی اخبار نے یہ دعویٰ امریکی اہلکاروں کے حوالے سے کیا ہے جن کے مطابق صدر ٹرمپ اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ زمینی فوج اتار کر آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جزائر پر قبضہ کر لیا جائے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران کو جلد شکست دی جائے گی، ایران ملاقات چاہتا ہے، وہ معاملہ طے کرنا چاہتے ہیں، ہم دیکھیں گے کہ ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرتے ہیں یا نہیں۔

قبل ازیں امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجھے ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں، ایران کو اپنا رویہ بہتر کرنا چاہیے۔

ٹرمپ کے اس بیان کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا گیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں میں سفارتی اور عسکری تناؤ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کر دیا، امریکی اخبار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ
پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کی کوششیں، چین، روس، ترکیہ اور سعودیہ کی دلچسپی
امریکا کے کئی شہروں پر حملے، ایران کی کویت، عراق، بحرین اور اردن میں جوابی کارروائی
امریکا کا چین پر ایران اور یمنی حوثیوں کو فوجی، جوہری ساز و سامان کی فراہمی کا الزام
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3 سمریوں کی منظوری دے دی
رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر