پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کی کوششیں، چین، روس، ترکیہ اور سعودیہ کی دلچسپی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے پاکستان سٹیل ملز (پی ایس ایم) کی ازسرنو بحالی کے لئے کوششیں تیز کر دیں۔

ذرائع وزرات صنعت و پیداوار کے مطابق چین اور روس کے سرمایہ کاروں کے بعد ترکیہ کے سرمایہ کاروں نے بھی منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جبکہ سعودی عرب نے بھی پاکستان سٹیل ملز میں ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی پیداواری صلاحیت کو موجودہ سطح سے بڑھا کر تقریباً 30 لاکھ ٹن سالانہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز تیار کی جا رہی ہیں، اس مقصد کیلئے پلانٹ اور مشینری کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے تاکہ ادارے کو عالمی معیار کے مطابق فعال بنایا جا سکے۔

وزارتِ صنعت و پیداوار کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں چینی اور روسی کمپنیوں کے کنسورشیم نے سٹیل ملز کا دورہ کیا ہے، جہاں ماہرین پلانٹ، مشینری اور مجموعی پیداواری استعداد کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کیلئے چین، روس اور دیگر دلچسپی رکھنے والے ممالک کی جانب سے مشترکہ سرمایہ کاری کا امکان بھی موجود ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے قومی سٹیل صنعت کو دوبارہ فعال کیا جائے، ملکی صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر