امریکا کا چین پر ایران اور یمنی حوثیوں کو فوجی، جوہری ساز و سامان کی فراہمی کا الزام

نیویارک(نیشنل ٹائمز)ایران کے معاملے پر امریکا اور چین سلامتی کونسل میں آمنے سامنے آگئے۔

امریکا نے چین پر ایران اور یمنی حوثیوں کو فوجی اور جوہری استعمال کے ساز و سامان کی فراہمی کا الزام عائد کر دیا، اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مائیک والٹز نے کہا چین ایران اور حوثیوں کو سامان کی فراہمی روکنے کیلئے کافی اقدامات نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور حوثیوں کو سیٹلائٹ امیجری بھی فراہم کی جارہی ہے، چین نے امریکی الزام بے بنیاد قرار دے دیے، اپنے بیان میں کہا چین ایسی برآمدات پر سخت کنٹرول رکھتا ہے۔

چین کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کے ایران پر حملوں نے دنیا کو خطرناک موڑ پر کھڑا کردیا ہے، امریکا مشرق وسطیٰ میں نئے تنازعات اور بدامنی پیدا کرنا بند کرے۔



  تازہ ترین   
صدر ٹرمپ نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور شروع کر دیا، امریکی اخبار
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر چین روانہ
پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کی کوششیں، چین، روس، ترکیہ اور سعودیہ کی دلچسپی
امریکا کے کئی شہروں پر حملے، ایران کی کویت، عراق، بحرین اور اردن میں جوابی کارروائی
امریکا کا چین پر ایران اور یمنی حوثیوں کو فوجی، جوہری ساز و سامان کی فراہمی کا الزام
صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3 سمریوں کی منظوری دے دی
رواں سال کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ترقی کا سال ہوگا: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر