مسلم لیگ ن کا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے، نئیر حسین بخاری کا شدید ردِ عمل آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلزپارٹی کا ن لیگ کے تحریک عدم اعتماد سے متعلق بیان پر ردعمل آگیا۔سید نئیرحسین بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے۔مسلم لیگ ن کا بیان اپنی ناکامی اور سمجھوتوں کا ملبہ پیپلزپارٹی پر ڈالنے کے مترادف ہے۔پیپلزپارٹی کا حکومت کے خلاف موقف بڑا واضح ہے ن لیگ اپنی پوزیشن واضح کرے۔نئیر حسین بخاری نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن پیپلزپارٹی پر ملبہ ڈالنے کی بجائے پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی ہی دی گئی تجاویز یاد کرے۔شروع دن سے کہا کہ جلد بازی کی بجائے استعفوں اور تحریک عدم اعتماد کو سنجیدگی سے دیکھا جائے۔مسلم لیگ ن کی اپنی نہ کوئی حکمت عملی تھی نہ ہی کوئی درست سمت۔ن لیگ پارلیمان میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت اور اپوزیشن لیڈر بھی ان کا ہے۔جو سب سے بڑی جماعت ہے اسی پر لازم ہوتا ہے حکمت عملی بنانا اور لیڈ کرنا،۔انہوں نے استفسار کیا کہ پیپلزپارٹی پر ملبہ ڈالنے کی بجائے خود ن لیگ بتائے کہ انہوں نے تحریک سے متعلق کیا نمبر گیم مکمل کرلی ہے؟تحریک عدم اعتماد کی بات کرنے والی ن لیگ نے تو خود حکومت کو بچانے کے لئے ایک سہولتکار کا کردار ادا کیا۔ان کا کہنا تھاکہ جس جماعت نے پی ڈی ایم بنا کر اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کی اسی کو نوٹس جاری کرکے اتحاد میں دراڑیں ڈالی گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمان کی بالادستی اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے سمجھوتوں اور مفادات کو نہیں دیکھتی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر