وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدواروں نے ملاقاتیں کیں جن میں عالمی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار میکی سال نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی، وزیراعظم نے میکی سال کا خیرمقدم کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور عالمی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کے لیے پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی آئندہ قیادت، ادارے کے تین بنیادی ستونوں، یعنی عالمی امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق، کو متوازن انداز میں آگے بڑھانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر من و عن عملدرآمد، اور عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے بین الاقوامی قانون اور معاہدات کے احترام کے حوالے سے پاکستان کے مستقل اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

میکی سال نے اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی دیرینہ اور گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے عالمی امن کے فروغ کے لیے جاری کوششوں میں پاکستان کی قیادت کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔

اس کے علاوہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ریبیکا گرینسپین نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کثیرالجہتی تعاون کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کے فروغ و پاسداری کے لیے پاکستان کے پائیدار عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر اور مکمل عملدرآمد، بین الاقوامی قانون اور عالمی معاہدوں کے احترام کو ناگزیر قرار دیا۔

وزیراعظم نے اقوامِ متحدہ کے تین بنیادی ستونوں، یعنی امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق، میں متوازن پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے بالخصوص عالمی ترقیاتی ایجنڈے پر مؤثر عملدرآمد اور ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔

ریبیکا گرینسپین نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے دیرینہ اور قابلِ قدر کردار کو سراہا اور حالیہ علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری کوششوں کی بھی تعریف کی۔

چند روز قبل وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ماریہ فرنینڈا ایسپینوسا نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی تھی، جس میں کثیرالجہتی تعاون، اقوام متحدہ کے مؤثر کردار، بین الاقوامی قانون کے احترام اور عالمی امن و خوشحالی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔



  تازہ ترین   
منگی ڈیم حملے کے بعد بلوچستان میں آپریشن’ شبعان‘ جاری، 5روز میں 75 دہشتگرد ہلاک
وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ
پاکستان میں 3کروڑ 40 لاکھ بچے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار
وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے
سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت
پاکستان، قطر سمیت علاقائی ممالک امریکہ اور ایران میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک
کرک اور کوہاٹ پولیس کا مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
مانگی ڈیم حملہ میں 27 اہلکار شہید، آخری دم تک مزاحمت کی: حکومتی رپورٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر