پاکستان میں 3کروڑ 40 لاکھ بچے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار

لاہور(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی بچوں کے مستقبل پر منڈلاتا بڑا خطرہ ہے، پاکستان کے تین کروڑ 40 لاکھ بچے شدید گرمی، ہیٹ ویوز اور سیلابی خطرات کی زد میں ہیں۔

اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 3 کروڑ 40 لاکھ بچے ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں شدید گرمی، خشک سالی اور فلیش فلڈز ان کی زندگی اور صحت کے لیے مسلسل خطرہ بن چکے ہیں، شدید گرمی ہو، ہیٹ ویو یا اچانک آنے والے سیلابی ریلے، موسمیاتی تبدیلی کا ہر وار سب سے پہلے بچوں پر پڑ رہا ہے۔

چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالجبار بھٹو کا کہنا ہے کہ یہ الارمنگ صورتحال ہے، ساڑھے تین کروڑ کے لگ بھگ بچے رسک پر ہیں،ناصرف ان کی جان کو خطرہ ہے بلکہ جو بچ بھی رہے ہیں ان کی صحت کے بھی لا محدود خطرات ہیں۔

ماہرین کے مطابق شمالی علاقوں میں دریا، ندی نالوں اور گلیشیئرز کے قریب آباد بچے فلیش فلڈز کے خطرات سے دوچار ہیں، جبکہ میدانی اور صحرائی علاقوں میں رہنے والے بچوں کے لیے ہیٹ ویوز اور شدید درجہ حرارت سب سے بڑا چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کے آئندہ چند ہفتے والدین کو بچوں کے تحفظ، پانی کی کمی سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت صحت ڈاکٹر رابعہ جاوید کا کہنا ہے کہ یا تو آپ کے علاقے میں ایک دم بادل بہت زور سے کلاوڈ برسٹ کرے گا، سارا کا سارا پانی نیچے پھینک دے گا یا پھر یہ ہوگا کہ آپ جن علاقوں میں رہ رہے ہیں وہاں اگر ہیٹ ویو بڑھ گئی ہے،اور ہیٹ ویو کی وجہ سے جو کلیشئیر ہےوہ جلدی پگل جائے گا اور ایک دم پانی نیچے بلاک کی صورت میں آئے گا، دونوں صورتوں میں یہ ہوتا ہے کہ جو بچے جن گھروں میں رہ رہے ہیں اپنے والدین کے ساتھ، وہ سارے فلیش فلڈ کی زد میں آجاتے ہیں۔

یونیسف نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے یہی خطرات خطے کے تقریباً 29 کروڑ 60 لاکھ بچوں کو متاثر کر سکتے ہیں، جن میں پاکستان، نائجیریا اور بھارت کے کروڑوں بچے شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
منگی ڈیم حملے کے بعد بلوچستان میں آپریشن’ شبعان‘ جاری، 5روز میں 75 دہشتگرد ہلاک
وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ
پاکستان میں 3کروڑ 40 لاکھ بچے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار
وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے
سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت
پاکستان، قطر سمیت علاقائی ممالک امریکہ اور ایران میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک
کرک اور کوہاٹ پولیس کا مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
مانگی ڈیم حملہ میں 27 اہلکار شہید، آخری دم تک مزاحمت کی: حکومتی رپورٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر