وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے 2018 اور2019 کے احکامات واپس لے لئے۔

وفاقی آئینی عدالت کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اختیار بنیادی طور پر صوبائی حکومت کا ہے، عدلیہ کا نہیں، عدالتیں اپنے سامنے موجود تنازع تک محدود رہیں، غیر ضروری معاملات میں مداخلت نہ کریں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے زیر سماعت مقدمے سے آگے بڑھ کر وسیع احکامات جاری کئے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی رپورٹس کی بنیاد پر قانونی تقاضے پورے کئے بغیر مسماری کے احکامات نہیں دیئے جا سکتے۔

آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ منصفانہ قانونی کارروائی (ڈیو پروسیس) ہر مقدمے میں لازمی آئینی تقاضا ہے، عدالت کا مقصد غیر قانونی تعمیرات کو قانونی تحفظ دینا نہیں بلکہ عدالت کا مقصد صرف قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی تعمیرات سے نمٹنے کیلئے مؤثر قانونی نظام اور متعلقہ ادارے پہلے سے موجود ہیں، سندھ حکومت اور متعلقہ ادارے غیرقانونی تعمیرات کی نگرانی اور کارروائی کے آئینی و قانونی طور پر پابند ہیں۔

آئینی عدالت نے 21 دسمبر 2018 اور 22 جنوری 2019 کے سپریم کورٹ کے احکامات اور ان کے تحت ہونے والی کارروائیاں واپس لے لیں۔

جسٹس سید ارشد حسین شاہ نے فیصلے میں اضافی نوٹ بھی لکھا جس میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق اور عوامی سہولیات کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، پارکس، کھیل کے میدان، گرین بیلٹس، فٹ پاتھ، ساحل اور دیگر عوامی مقامات کو قبضوں اور تبدیلیوں سے محفوظ رکھا جائے۔



  تازہ ترین   
منگی ڈیم حملے کے بعد بلوچستان میں آپریشن’ شبعان‘ جاری، 5روز میں 75 دہشتگرد ہلاک
وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ
پاکستان میں 3کروڑ 40 لاکھ بچے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار
وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے
سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت
پاکستان، قطر سمیت علاقائی ممالک امریکہ اور ایران میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک
کرک اور کوہاٹ پولیس کا مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
مانگی ڈیم حملہ میں 27 اہلکار شہید، آخری دم تک مزاحمت کی: حکومتی رپورٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر