پاکستان، قطر سمیت علاقائی ممالک امریکہ اور ایران میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک

واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاکستان، قطر سمیت علاقائی ممالک امریکہ اور ایران میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہو گئے۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان، قطر، ترکی، مصر اور سعودی عرب امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی کم کرنے میں مصروف ہیں۔

ایگزیوس نے مزید بتایا کہ ثالث ممالک جوہری مذاکرات بحال کرانے کے لیے سفارتی رابطے تیز کر رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ثالث ممالک مفاہمتی یادداشت کو برقرار رکھنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو کی، ایرانی وزیر خارجہ نے فیلڈ مارشل کو بتایا کہ امریکی حملے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

ایگزیوس کے مطابق صدر ٹرمپ کشیدگی کے باوجود تنازع کا سفارتی حل چاہتے ہیں، ٹرمپ جوہری معاہدے کے لیے تکنیکی مذاکرات جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

امریکی میڈیا گروپ کے مطابق حالیہ سفارتی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھی گئی۔

قبل ازیں امریکی عہدیدار نے بتایا کہ حملوں کے باوجود امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، امریکہ اب بھی ایران کے ساتھ کسی حل تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہے۔

امریکی عہدیدار کے مطابق ایران کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات بدستور جاری ہیں، اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فوجی کشیدگی برقرار ہے، تاہم سفارتی رابطے اور مذاکراتی عمل بھی جاری ہے تاکہ تنازع کا کوئی حل تلاش کیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
منگی ڈیم حملے کے بعد بلوچستان میں آپریشن’ شبعان‘ جاری، 5روز میں 75 دہشتگرد ہلاک
وزیراعظم سے اقوام متحدہ کی سیکرٹری شپ کے امیدواروں کی ملاقاتیں، عالمی امن کے عزم کا اعادہ
پاکستان میں 3کروڑ 40 لاکھ بچے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچار
وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور مسماری کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لئے
سعودیہ اور کینیڈا کی آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت
پاکستان، قطر سمیت علاقائی ممالک امریکہ اور ایران میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک
کرک اور کوہاٹ پولیس کا مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
مانگی ڈیم حملہ میں 27 اہلکار شہید، آخری دم تک مزاحمت کی: حکومتی رپورٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر