کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،دودہشتگرد گرفتار

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے ،سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوںمیں مجاہد بلوچ اور فرید بلوچ عرف ذاکر بن شامل بی ایل اے کے کیمپس سے تربیت یافتہ ہیں،ملزموں نے ریکی اور کمیونی کیشن کی ٹریننگ حاصل کی ہوئی ہے ،گرفتار ملزمان دہشتگرد تنظیم کے کمانڈر ساجد بلوچ اور بشیرزیب کی ہدایت پر کراچی میں مقیم تھے ،ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات اپنی تنظیم کو فراہم کرتے تھے ،گرفتار ملزمان حساس تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کا نیٹ ورک بنانے کے لیے بھی سرگرم تھے ۔ملزمان سے 4 کلو گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ،بال بیرنگ برآمد ہوئے ہیں ۔ملزموں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مزید ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ملزموں سے تحقیقات کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائیں گی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم
آئی ایم ایف کا وسیع پیمانے پر فیول سبسڈی سکیم فوری ختم کرنے کا مطالبہ
پاکستان، بحرین کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر