ختم نبوت وناموس رسالتؐ کیخلاف کوئی بھی سازش دو ارب مسلمانوں کے ایمان پرحملہ ہوگا، 13 دینی جماعتوں نے یورپی یونین کی قرارداد کو مسترد کردیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) ملک کی قابل ذکر13 بڑی دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کے سرپرست پیرسلمان منیرسجادہ نشین خانقاہ سمبڑیال کنوینئرعلامہ محمدممتازاعوان متحدہ علماء کونسل کے سربراہ مولاناعبدالرئوف ملک جے یوپی کے رہنمامفتی غلام حسین نعیمی جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹرفریداحمدپراچہ ورلڈپاسبان ختم نبوت کے نائب امیرمولاناالیاس چنیوٹی (ایم پی اے) مسلم لیگ (علماء مشائخ)کے چیئرمین پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری جے یوآئی کے رہنماعلامہ شعیب الرحمن قاسمی متحدہ جمعیت اہلحدیث کے جنرل سیکرٹری شیخ محمدنعیم بادشاہ جمعیت اہلسنت کے رہنماپیرجمشیدنورانی تحریک ملت جعفریہ کے رہنماحافظ کاظم رضانقوی چاروںمسالک علماء بورڈ کے جنرل سیکرٹری حافظ محمدامجد مجلس احراراسلام کے رہنمامیاںمحمداویس،مولانایوسف احرارخاکسارتحریک کے رہنمارانامحمدایوب اورتنظیم علمائو مشائخ اہلسنت کے رہنماپیرطارق محمودنقشبندی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںیورپی یونین کی اس قراردادپرسخت احتجاج کرتے ہوئے کہ جس میںحکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیاہے کہ تحفظ ختم نبوت وناموس رسالتؐ قوانین کوختم یاانہیں غیرمئوثرکرنے اورتوہین رسالت کے مجرموںکورہاکرنے کے مطالبے پرمبنی قرارداداکویکسرمستردکردیاہے اورکہاہے کہ یورپی یونین کی یہ قراردادسراسرپاکستان کے اندرونی وبیرونی معاملات میںکھلی مداخلت اوربین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہے کیونکہ عالمی قوانین کے تحت کسی بھی ملک کے اندرونی یامذہبی معاملات میںمداخلت نہیںکی جاسکتی یورپی یونین کی اس قراردادسے 22کروڑاسلامیان پاکستان کے جزبات سخت مجروح ہوئے ہیںاس پریورپی یونین معافی مانگ کرقراردادواپس لے۔ کیونکہ غیورمسلمان اپنی جان ،مال،اولاد،تن،من،دھن سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن وہ اپنے آقاؐ کی ختم نبوت وناموس رسالتؐ کیخلاف کوئی بھی ناپاک سازش کوہرگزہرگزبرداشت نہیںکرسکتے۔انہوںنے مزیدکہاکہ ختم نبوت وناموس رسالتؐ کیخلاف کوئی بھی سازش دنیاکی ایک چوتھائی قوم دوارب مسلمانوںکے ایمان پرحملہ تصورہوگااور جس کے نتائج انتہائی بھیانک ہونگے ۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر