نئی افغان پالیسی، PIA کا کابل فلائٹ آپریشن آج پھر منسوخ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغانستان اتھارٹیز کی جانب سے مقامی لوگوں کا انخلا روکنے کے نئے احکامات سامنے آنے کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے آج کا کابل فلائٹ آپریشن منسوخ کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے عبداللّٰہ ایچ خان کے مطابق آج کی کابل کے لیے تینوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق افغان حکام کی جانب سے مقامی لوگوں کو کابل سے انخلا کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جس وجہ سے پہلے سے تیار فہرستوں کے مطابق مسافروں کی بورڈنگ میں دشواری کا خدشہ ہے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے آج ایک دن کے لیے کابل کی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں، کل کی پروازوں کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے گزشتہ روز کیے گئے اعلان کے مطابق آج پی آئی اے فلائٹ آپریشن کے لیے آج 3 پروازیں کابل جانا تھیں، اس آپریشن کے لیے دو بوئنگ طیارے اور ایک ایئر بس تیار تھی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر