ہانگ کانگ کی مادر وطن واپسی کی 29 ویں سالگرہ پر شہریوں کا پیپلز لبریشن آرمی کے بحری جہازوں کا دورہ

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ کے بہت سے شہریوں کے لئے جولائی کا پہلا اختتام ہفتہ فخر اور حب الوطنی کے جذبات سے بھرپور رہا، جب انہوں نے جمعرات سے شروع ہونے والے چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) بحریہ کے 5 روزہ دورہ ہانگ کانگ کے موقع پر بحری جہاز عوام کے لئے کھولنے کی سرگرمیوں میں شرکت کی۔
بحری بیڑے میں گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر “نان ننگ”، گائیڈڈ میزائل فریگیٹ “ہینگ یانگ”، جہازوں پر تعینات ہیلی کاپٹرز اور میرینز شامل ہیں۔ یہ بیڑا ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کی 29ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں بندرگاہ پر پہنچا۔
سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں طبیعات کی پی ایچ ڈی کی طالبہ شی لنگ چھی نے کہا کہ متعدد اہم مشنز انجام دینے والے اور چین میں ڈیزائن و تیار کئے گئے جنگی جہاز نان ننگ پر سوار ہونا ان کے لئے “انتہائی اعزاز” کی بات تھی۔ اس جہاز کو اپریل 2023 میں سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران سیکڑوں چینی شہریوں اور غیر ملکیوں کے انخلا کے لئے بھی استعمال کیا گیا تھا۔
شی نے بتایا کہ بچپن میں وہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان سے تعلق رکھنے والے اپنے سابق فوجی دادا کے کندھوں پر بیٹھا کرتی تھیں، جو ہمیشہ وردی میں ہوتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ “آج ہم اپنے بزرگوں کے کندھوں پر کھڑے ہیں، جنہوں نے ہمارے لئے ایک پرامن اور خوشحال ماحول قائم کیا، تاکہ ہم سائنسی میدان میں نئی کامیابیاں حاصل کر سکیں۔”
بحری جہاز عوام کے لئے کھولنے کی اس سرگرمی نے سیاحوں کو چین کے نئے دور کی قومی دفاعی صلاحیت اور فوجی جدیدیت کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔ 58 سالہ ریٹائرڈ پولیس اہلکار نے جہاز پر موجود فوجی سازوسامان کو سراہتے ہوئے پیشہ ورانہ کیمرے سے تصاویر بنائیں، جبکہ آٹھویں جماعت کے ایک طالب علم کو عملی طور پر بتایا گیا کہ جنگی صورتحال میں شاٹ گن کس طرح استعمال کی جاتی ہے۔
جہازوں پر تعینات افسران اور اہلکار بھی ہانگ کانگ کے دورے کے دوران مقامی ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کے لئے پرجوش ہیں۔ ہینگ یانگ پر تعینات افسر لیانگ چھیو روئی، جو سیاحوں کی رہنمائی کر رہے ہیں، نے کہا کہ ہانگ کانگ کے شہریوں کا جوش و خروش بے حد متاثر کن ہے۔ ہانگ کانگ کے اپنے پہلے دورے میں وہ شہر کی سیر کرنے اور ہانگ کانگ کے مشہور میٹھے پکوان چکھنے کے خواہش مند ہیں۔
ہانگ کانگ کے شہریوں نے ان سرگرمیوں کے لئے مجموعی طور پر 14 ہزار ٹکٹ حاصل کئے۔ ان سرگرمیوں میں سٹون کٹرز آئی لینڈ پر واقع پی ایل اے ہانگ کانگ گیریژن کے بحری اڈے پر منعقد ہونے والا ایک موسیقی کا پروگرام بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر