صدر زرداری کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں پاکستان کے خارجہ پالیسی مفادات کے فروغ اور دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے عاصم افتخار احمد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے خارجہ پالیسی مفادات کے فروغ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانا ضروری ہے، انہوں نے تعمیری سفارتی روابط اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے سیکرٹری خارجہ عاصم افتخار احمد کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی دعا بھی کی۔ 



  تازہ ترین   
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار
ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید
صدر زرداری کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر