ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی

پشاور(نیشنل ٹائمز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ پہلی ترجیح ہے، صوبے کے معاملات کو احسن انداز میں چلانا ہماری ذمہ داری ہے، خیبرپختونخوا کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال، دہشتگردی کے خاتمے، سکیورٹی اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کے پی میں امن وامان کی بحالی کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، صوبے کے لوگ امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، ہمیں اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر مرکوز کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے گا، پولیس اور سی ٹی ڈی کی ڈیمانڈ پوری کر دی گئی ہیں، ہم ڈویلپمنٹ پر قربانی دے سکتے ہیں سکیورٹی پر نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہمارے اقدامات واضح نظر آئیں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، امن ہوگا تو وسائل اور مواقع بروئے کار لائے جا سکیں گے۔

وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن کیلئے تمام ذمہ داری پوری کرے گی: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت ایک پیچ پر ہے، صوبے کے عوام دہشت گردی سے نجات اور امن چاہتے ہیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط کریں گے، خیبرپختونخوا پولیس کو درکار جدید اسلحے کی فراہمی ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل شہادتیں دے رہی ہے، صوبائی حکومت لیڈ کرے گی تو خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت سکیں گے، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں امن کیلئے ہر طرح کی ذمہ داری پوری کرے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے بار ہا درخواست کی کہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حصہ بنیں، ان کا خیال تھا کہ سڑکیں بلاک کر کے صوبے میں آگ لگا دیں گے، پر امن رہنے پر عوام کو سراہتا ہوں۔



  تازہ ترین   
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار
ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید
صدر زرداری کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر