اسلام آباد: شاہین چوک میں فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن جاں بحق، ملزمان فرار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ مارگلہ کی حدود شاہین چوک، ائیر یونیورسٹی اور بحریہ یونیورسٹی کے سامنے پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں پاکستان ائیر فورس کے گروپ کیپٹن عاصم طارق جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک نامعلوم نوجوان مبینہ طور پر ایک لڑکی کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کر رہا تھا۔ اسی دوران وہاں سے گزرنے والے گروپ کیپٹن عاصم طارق نے دونوں فریقین کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کی۔ اس دوران نامعلوم مسلح ملزم نے پستول سے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں گولی گروپ کیپٹن عاصم طارق کو لگی۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کے بعد گروپ کیپٹن عاصم طارق کی میت کو پاکستان ائیر فورس ہسپتال یونٹ ٹو منتقل کر دیا گیا، جبکہ تھانہ مارگلہ پولیس کے ایڈیشنل ایس ایچ او صدیق اور ڈیوٹی افسر نوید فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس نے واقعے میں موجود لڑکی، جس کی شناخت نمرا کے نام سے ہوئی ہے، کو تحویل میں لے کر اس سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے، جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم اور اس کے ساتھی گاڑی سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔



  تازہ ترین   
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کا شہید آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار
دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر
امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
عباس عراقچی کا 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی ایران آمد پر اظہارِ مسرت
یمن کے قریب بحیرہ احمر میں مال بردار جہاز پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ
آبنائے ہرمز ہی ایران کا جوہری ہتھیار ہے، نائب چیئرمین روسی سلامتی کونسل
مصر کا ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عملدرآمد برقرار رکھنے پر زور
عباس عراقچی کا 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی ایران آمد پر اظہارِ مسرت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر