یمن کے قریب بحیرہ احمر میں مال بردار جہاز پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ

صنعاء (نیشنل ٹائمز)یمن کے ساحل کے قریب بحیرہ احمر میں ایک مال بردار جہاز نامعلوم مسلح افراد کے حملے کی زد میں آ گیا، جبکہ واقعے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

برطانیہ کے میری ٹائم تجارتی آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے دوران جہاز سے ہنگامی امدادی سگنل (ڈسٹریس الرٹ) موصول ہوا، جس کے بعد متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کر دیا گیا۔

یو کے ایم ٹی او کے مطابق حملہ بحیرہ احمر میں یمن کی بندرگاہ الحدیدہ سے تقریباً 56 کلومیٹر (30 بحری میل) جنوب مغرب میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا۔

ادارے نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے تمام تجارتی جہازوں کو غیر معمولی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دی جائے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ حملے کی نوعیت، جہاز کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان اور عملے کی صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ متعلقہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ 



  تازہ ترین   
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کا شہید آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار
دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر
امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
عباس عراقچی کا 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی ایران آمد پر اظہارِ مسرت
یمن کے قریب بحیرہ احمر میں مال بردار جہاز پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ
آبنائے ہرمز ہی ایران کا جوہری ہتھیار ہے، نائب چیئرمین روسی سلامتی کونسل
مصر کا ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عملدرآمد برقرار رکھنے پر زور
عباس عراقچی کا 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی ایران آمد پر اظہارِ مسرت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر