قاہرہ(نیشنل ٹائمز) مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے امریکہ اور ایران کے درمیان دستخط ہونے والی مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے پیشرفت اور رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ایک بیان میں مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید کمی لانے، خطے میں امن کو مستحکم کرنے اور علاقائی سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے۔
مصری وزیر خارجہ نے یہ بات قاہرہ میں یورپی یونین کی بحیرہ روم سے متعلق کمشنر ڈبرا وکا شوئیسا سے ملاقات کے دوران کہی۔



