دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

لاہور(نیشنل ٹائمز)دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا، اسد شفیق اور سابق کپتان مصباح الحق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

پاکستان کی 16 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

واضح رہے پاکستان ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گی، قومی ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا ہے کہ میں اور اسد شفیق سیلکشن کمیٹی میں 18 ماہ سے ہیں، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو شامل ہوئے 6 ماہ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 3 فارمیٹ ہیں اور آپ کو دیکھنا ہوتا ہے کہ کس فارمیٹ میں آپ کی پرفارمنس کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کپتان کی بھی کوئی ذمے داری ہوتی ہے، شان مسعود کی قیادت میں اس طرح نتائج نہیں آرہے تھے، شان مسعود کی اپنی کارکردگی اچھی رہی ہے لیکن ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی۔

عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اب کوشش کی ہے کہ تبدیلی لائے جائے تاکہ ٹیم کے نتائج اچھے ہوں، فاسٹ بولرز کی اسپیڈ ہمارے لیے فکر مندی کی بات ہے۔

مصباح الحق نے کہا ہے کہ کرکٹ میں تسلسل بہت اہم ہوتا ہے، تسلسل سے ہی کامیابی ملتی ہے، دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ بحیثیت پلیئر اور کپتان کارکردگی میں تسلسل ہے یا نہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کا شہید آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار
دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر
امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
عباس عراقچی کا 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی ایران آمد پر اظہارِ مسرت
یمن کے قریب بحیرہ احمر میں مال بردار جہاز پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ
آبنائے ہرمز ہی ایران کا جوہری ہتھیار ہے، نائب چیئرمین روسی سلامتی کونسل
مصر کا ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عملدرآمد برقرار رکھنے پر زور
عباس عراقچی کا 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی ایران آمد پر اظہارِ مسرت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر