آبنائے ہرمز خطے سے باہر کی قوتوں کی فوجی طاقت کے مظاہرے کا میدان نہیں:ایران

تہران(نیشنل ٹائمز)ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز خطے سے باہر کی قوتوں کی فوجی طاقت کے مظاہرے کا میدان نہیں۔

ان کا یہ بیان برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں کے اس مشترکہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملک آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت یقینی بنانے کے لیے کثیر الملکی فوجی مشن کی تعیناتی کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران ایک ذمہ دار طاقت اور آبنائے ہرمز کی سلامتی کا ضامن ہے اور اس آبی گزرگاہ میں کسی بھی فوجی نقل و حرکت کے بارے میں خبردار کرتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سلامتی کی ذمہ داری ساحلی ریاستوں پر عائد ہوتی ہے ۔ بحران پیدا کرنے والوں کو اپنی مہم جوئی کے نتائج بھگتنا ہوں گے ۔ یہ ایک سنجیدہ انتباہ ہے۔



  تازہ ترین   
ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کابل، قندھار اور جلال آباد سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
وفاق کے پاس خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا: اسحاق ڈار
ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید
صدر زرداری کی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، عالمی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے برازیلی فوجی وفد کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر حملہ، ایک پاکستانی جاں بحق، 11 افراد زخمی
ٹرمپ کا روس اور یوکرین کے درمیان توانائی جنگ بندی کا اعلان، زیلینسکی کا خیرمقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر