امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن ہے، امریکا عظیم ہے اور ہمیشہ عظیم رہے گا، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے۔

امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کا جشن منانے کیلئے واشنگٹن میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد لوگ جمع ہیں، امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن ہے، دنیا بھر میں امریکی بہادر اور بہترین قوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک جھنڈے تلے ایک قوم ہیں، امریکی فوج آج زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، امریکا کے بانیوں نے ایسا آئین دیا جو ہمیں متحد رکھتا ہے، امریکا کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے، امریکا نے ہر شعبے میں گراں قدر ترقی کی ہے، امریکا میں مکمل مذہبی آزادی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں آج یوم آزادی کی 250 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

مریکہ میں یوم آزادی کی مناسبت سے سرکاری سطح پر جشن منایا جاتا ہے، ہمیشہ کی طرح امریکہ کے اس جشن آزادی پر بھی پاکستانی عوام، سول اور عسکری قیادت نے امریکی عوام اور قیادت کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر 4 سابق صدور کے ساتھ تصویر کا ماڈل بھی شیئر کیا اور اپنی تصویر والا یادگاری ڈیزائن بھی متعارف کرایا، نیویارک میں شاندار آتشبازی کی گئی۔



  تازہ ترین   
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کا شہید آیت اللہ خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار
دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر
امریکا آج دنیا بھر میں امید کی کرن، اسے کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
عباس عراقچی کا 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی ایران آمد پر اظہارِ مسرت
یمن کے قریب بحیرہ احمر میں مال بردار جہاز پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ
آبنائے ہرمز ہی ایران کا جوہری ہتھیار ہے، نائب چیئرمین روسی سلامتی کونسل
مصر کا ایران امریکہ مفاہمتی یادداشت کی شرائط پر عملدرآمد برقرار رکھنے پر زور
عباس عراقچی کا 70 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی ایران آمد پر اظہارِ مسرت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر