بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی دورے سے چند روز قبل اعزازات کی تخلیق سوالیہ نشان ہے جب کہ اعزازی اسناد میں املا کی غلطیاں بھی شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخصیت کا کسی اعزاز کو حاصل کرنے والا پہلا اور واحد فرد بن جانا امیج مینجمنٹ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات  نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکومت برسوں سے ایسے اعزازات کو عالمی پذیرائی کا ثبوت بنا کر پیش کرتی رہی ہے اور نفرت پر مبنی پالیسیوں کے باوجود بیرون ملک اعزازات کی تشہیر کی گئی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی بیرون ملک اعزازی تقاریب میں شریک ہیں جب کہ عام بھارتی عوام اندرون ملک سنگین مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
آیت اللہ علی خامنہ ای عظیم رہنما تھے، ہر حال میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے: وزیراعظم
بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے: عطا تارڑ
وزیراعظم کی ترک کاروباری اداروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
صدر، وزیراعظم کی امریکہ کے 250 یوم آزادی پر مبارکباد، ٹرمپ کو دورہ کی دعوت
پاکستان مشکل وقت میں ایران کا حقیقی دوست ثابت ہوا: باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لٹر کمی
تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کے عوامی الوداع کی تقریب کا آغاز
برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کی ’’اہم شہ رگ‘‘ قرار دیدیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر