متعدی امراض کے سدباب کیلئے غیر معیاری سرنجوں پر پابندی لگائی جائے:شہباز شریف

 اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعدی امراض پر قابو پانے کیلئے ماہرین کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ متعدی امراض کے پھیلاؤ کے فوری سد باب کے لیے ملک بھر میں غیر معیاری سرنجز کی تیاری اور استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے ،خلاف ضابطہ سرنجز کے استعمال میں ملوث یا اسکی روک تھام میں مجرمانہ غفلت کے مرتکب افراد اور ہسپتالوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ ایڈز اور ہیپاٹائٹس سی جیسے متعدی امراض کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر جائزہ اجلاس میں انہوں نے کہاکہ کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرتے وقت صوبوں سے مشاورت یقینی بنائے ۔ وزارت قانون متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک میں ضروری ترامیم تجویز کرے ۔ قومی سطح پر جامع حکمت عملی کی تشکیل اور موثر نفاذ ہی اس مسئلے کا حل ہے ۔

سرنجز سے متعدی امراض کے پھیلنے کے مستقل سدباب کیلئے ڈریپ میڈیکل آلات کی انڈسٹری سے مشاورت کرکے پالیسی اقدامات تجویز کرے ۔ متعدی امراض کے پھیلاؤ کے سد باب کی جاری کوششوں میں بین الاقوامی شراکت داروں کی معاونت انتہائی اہم ہے ۔ علاج سے متعلقہ آلات کی مینوفیکچرنگ اور شعبہ صحت کے عملہ کی عالمی معیار کی ٹریننگ پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ خصوصی ٹاسک فورس اور وزرات قومی صحت کی جانب سے متعدی امراض کے پھیلاؤ کے سد باب کیلئے اٹھا ئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان ، گلوبل فنڈ کی نمائندہ Izaskun Gaviria، پبلک ہیلتھ کے ماہرین، وزارت قومی صحت، ڈریپ کے نمائند وں اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
آیت اللہ علی خامنہ ای عظیم رہنما تھے، ہر حال میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے: وزیراعظم
بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے: عطا تارڑ
وزیراعظم کی ترک کاروباری اداروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
صدر، وزیراعظم کی امریکہ کے 250 یوم آزادی پر مبارکباد، ٹرمپ کو دورہ کی دعوت
پاکستان مشکل وقت میں ایران کا حقیقی دوست ثابت ہوا: باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لٹر کمی
تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کے عوامی الوداع کی تقریب کا آغاز
برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کی ’’اہم شہ رگ‘‘ قرار دیدیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر