کشتی حادثہ:ریٹائر ڈ بحریہ افسر ماہر تیراک،بچوں کیلئے جان قربان

 لاہور(نیشنل ٹائمز)سوات میں کشتی کے حادثے میں بچوں سمیت ڈوب کر جاں بحق ہونے والے پاک بحریہ کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کمانڈر عامر ہندل ایک ماہر تیراک تھے ،عینی شاہدین کے مطابق ایک مرتبہ انہوں نے اپنی جان بچانے کیلئے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم اپنے بچوں کو دیکھ کر وہ واپس مڑ گئے اور اپنے بچوں کو بانہوں کے حصار میں لے لیا، بتایا گیا ہے کہ عامر ہندل کی بڑی بیٹی امریکا سے چھٹیاں گزارنے آئی تھی، ہندل فیملی نے سوات  جانے کا فیصلہ کیا ،اہلخانہ سیف اللہ جھیل میں سیر کے لئے جارہے تھے کہ کشتی اُلٹ گئی، عامر ہندل، اُن کے 20 سالہ بیٹے عبداللہ ہندل، دو بیٹیاں 27 سالہ پروا ہندل اور 23 سالہ رویل ہندل جبکہ پروا ہندل کے دو کمسن بچے ڈوب گئے جبکہ عامر ہندل کی تیسری بیٹی بشریٰ تاحال لاپتا ہے ،عامر ہندل اپنے بچوں کو بچانے کی کوشش کرتے رہے اور اسی کوشش میں اپنی جان بھی گنوا بیٹھے ۔ مقدمہ متوفی کے بھتیجے کنعان لیاقت کی مدعیت میں تھانہ کالام میں درج کیا گیا ہے ، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،عینی شاہد سعد کریم کے مطابق سیف اللہ جھیل میں عام طور پر مسافروں کو کنارے پر کشتی میں بٹھایا جاتا ہے اور اس کے بعد کشتی کو دھکا دے کر گہرے پانی کی جانب لے جایا جاتا ہے اور کچھ فاصلے پر پہنچ کر کشتی کا انجن سٹارٹ کیا جاتا ہے ، کشتی نسبتاً گہرے پانی میں پہنچی تو ڈرائیور انجن سٹارٹ نہ کر سکا،کشتی پانی کے بہاؤ کی وجہ سے جلد ہی اُس مقام تک پہنچ گئی تھی جہاں جھیل کا پانی دریائے ایشو میں گِرتا ہے ،ایک دوسری کشتی مدد کے لیے روانہ ہوئی،ایک اور لانچ متاثرہ کشتی کے قریب پہنچ چکی تھی،متاثرہ کشتی میں موجود افراد سے کہا گیا کہ وہ فوراً مدد کے لیے پہنچنے والی لانچ میں چھلانگ لگا دیں ، ‘وہ لوگ خوفزدہ تھے اور چھلانگ نہیں لگا رہے تھے ۔ خاندان کے سربراہ نے ایک مرتبہ چھلانگ لگانے کی کوشش بھی کی، مگر پھر واپس مڑ گئے اور اپنے بچوں کو سنبھالنے لگے ،پھر ایک منٹ سے بھی کم وقت میں کشتی اور اس میں سوار تمام لوگ بھی ڈوب گئے۔



  تازہ ترین   
آیت اللہ علی خامنہ ای عظیم رہنما تھے، ہر حال میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے: وزیراعظم
بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے: عطا تارڑ
وزیراعظم کی ترک کاروباری اداروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
صدر، وزیراعظم کی امریکہ کے 250 یوم آزادی پر مبارکباد، ٹرمپ کو دورہ کی دعوت
پاکستان مشکل وقت میں ایران کا حقیقی دوست ثابت ہوا: باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لٹر کمی
تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کے عوامی الوداع کی تقریب کا آغاز
برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کی ’’اہم شہ رگ‘‘ قرار دیدیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر