برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کی ’’اہم شہ رگ‘‘ قرار دیدیا

لندن(نیشنل ٹائمز) برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسے عالمی معیشت کی ’’اہم شہ رگ‘‘ قرار دیا ہے۔

مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تمام ممالک کے جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی بحالی عالمی برادری کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

بیان کے مطابق عمان نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ اس کے خودمختار علاقائی پانیوں میں جہاز رانی کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی استحکام، تمام ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور عالمی سلامتی، آزادی جہاز رانی اور بین الاقوامی قانون کے فروغ کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
 



  تازہ ترین   
آیت اللہ علی خامنہ ای عظیم رہنما تھے، ہر حال میں شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے: وزیراعظم
بھارت میں مصنوعی وقار کی سیاست سنگین سوالات کو جنم دے رہی ہے: عطا تارڑ
وزیراعظم کی ترک کاروباری اداروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
صدر، وزیراعظم کی امریکہ کے 250 یوم آزادی پر مبارکباد، ٹرمپ کو دورہ کی دعوت
پاکستان مشکل وقت میں ایران کا حقیقی دوست ثابت ہوا: باقر قالیباف
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لٹر کمی
تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں علی خامنہ ای کے عوامی الوداع کی تقریب کا آغاز
برطانیہ اور فرانس نے آبنائے ہرمز کو عالمی معیشت کی ’’اہم شہ رگ‘‘ قرار دیدیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر