عافیہ صدیقی پر جیل میں حملہ، فوزیہ صدیقی حکومت پر پھٹ پڑیں

کراچی(ٹوڈے نیوز)امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ انہیں وکیل کے ذریعے ڈاکٹر عافیہ پر حملے کا پتا چلا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ حکومت میں عافیہ سے بات ہوتی تھی۔ خط ملتے تھے۔اب قونصلیٹ نے عافیہ کے خط دینا بند کردیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ والے کہتے ہیں کہ عافیہ بات کرنا نہیں چاہتی۔حملے سے متعلق انہوں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وکیل نے جب جا کر دیکھا تو انہیں جیل میں ان کے سیل کے اندر تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا۔واقعہ کے بعد جب وکیل سے استفسار کیاتو انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانے اور قونصلیٹ کو اس بارے میں لکھا گیا ہے تاہم ابھی تک اس پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ اسلام آباد والے ہمارا عافیہ سے کوئی رابطہ بھی قائم نہیں رکھوانا چاہتے ہیں اور یہ بولتے ہیں کہ عافیہ ہم سے رابطہ نہیں رکھناچاہ رہی، مگر اصل میں ایسا نہیں۔ ہمیں وکیل سے پتا چلا کہ عافیہ خط لکھتی ہے مگر ہم تک بھیجے نہیں جاتے۔ڈاکٹر فوزیہ کے مطابق اس سے پہلی حکومتوں میں ہمارا رابطہ ان سے کرایا جاتا تھا، اس حکومت سے بہت امیدیں تھیں، مگر اس حکومت نے اقتدار میں آکر ہمارا عافیہ سے تعلق ختم کرادیاہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر