جعلی انوائس اسکینڈل؛ صدر مملکت نے ایف بی آر کی درخواستیں مسترد کردیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 1.2 ارب روپے کے جعلی انوائس اسکینڈل میں ایف بی آر کی درخواستیں مسترد کردیں۔ ایف بی آر نے 1.2 ارب روپے مالیت کے جعلی انوائس اسکینڈل سے متعلق وفاقی ٹیکس محتسب کے سو موٹو کیسز میں فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل کر رکھی تھی، صدر مملکت عارف علوی نے اس حوالے سے دائر 42 درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے نمٹا دیا۔صدر مملکت نے ایف بی آر کو ماہانہ عمل درآمد رپورٹ وفاقی محتسب کو پیٍش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کو شنوائی کا حق دینے اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔اسکینڈل کا پس منظر
اسکینڈل میں ایف بی آر حکام نے جھوٹے دعوے داروں کو جزوی يا مکمل طور پر سیلز ٹیکس ریفنڈ ادا کئے تھے، ایف بی آر کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس نے اس جعلسازی کا پردہ چاک کیا تھا، فیلڈ فارمیشن کو ریڈ الرٹ جاری کیے جانے کے باوجود ملوث حکام کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تھی، وفاقی ٹیکس محتسب نے واقعے پر سو موٹو نوٹس لیتے ہوئے ذمے داران کا تعین کرنے اور تادیبی کاروائی شروع کرنے کی ہدایات جاری کی تھی۔ایف بی آر نے صدر مملکت کے احکامات اور وفاقی ٹیکس محتسب کی سفارشات پر 130 جعلی ریفنڈ کیسز سے نمٹنے کے لئے 6 انکوائری کمیٹیاں تشکیل دی، انکوائری کمیٹیوں کو ذمے داران کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ چارج شیٹ کا مسودہ 30 دنوں میں پیش کرنا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر