خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو

منامہ(نیشنل ٹائمز) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والا کوئی بھی معاہدہ خلیجی اتحادی ممالک کی سلامتی کو یقینی بنائے گا، خلیجی ممالک کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ کی تعمیر و ترقی سے متعلق بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

مارکو روبیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی معاہدے پر ہونے والے عملی اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکا ایران کے عملی اقدامات کا جائزہ لے کر اس کی معاہدے پر قائم رہنے کی نیک نیتی کو پرکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے، اور اگر بحری ٹریفک میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اسے معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ ایران کے لیے تعمیرِ نو فنڈز یا منجمد اثاثوں سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ایران کو اپنی پراکسیزکی حمایت ترک کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمان نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس عائد کرنے کے حق میں نہیں، کیونکہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں سے کوئی بھی ملک ٹیکس وصول نہیں کر سکتا۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے وینزویلا میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا امدادی ٹیمیں روانہ کر چکا ہے، زلزلے سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ 



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر