متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران

تہران(نیشنل ٹائمز) ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خبردار کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے امریکی حکام کے متضاد بیانات ایرانی عوام کے واشنگٹن پر پہلے سے موجود عدم اعتماد کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا سکتے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایسے بیانات ایرانی عوام کے جمع شدہ عدم اعتماد میں کمی لانے کیلئے کچھ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیانات ماضی میں کیے گئے وعدوں اور عہد کی خلاف ورزیوں کی یاد تازہ کرنے کا سبب بنیں گے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا اشارہ امریکی حکام کے کن مخصوص بیانات کی جانب تھا۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکی حکمران حلقوں کو یہ بات مد نظر رکھنی چاہیے کہ عہد کے بدلے عہد کے اصول کا تقاضا ہے کہ دونوں فریق اپنی باہمی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور ایسے مفاہیم یا تشریحات سے گریز کریں جو مفاہمتی یادداشت کے متن میں موجود واضح الفاظ سے مکمل طور پر متصادم ہوں۔

اسماعیل بقائی نے زور دیا کہ کسی بھی معاہدے کی کامیابی کیلئے دونوں جانب سے طے شدہ شرائط اور ذمہ داریوں کا احترام ضروری ہے، بصورتِ دیگر باہمی اعتماد کی بحالی مشکل ہو جائے گی۔

قبل ازیں ایک بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار امریکہ ہے، ایران کے حامی گروہوں پر خطے میں بدامنی کا امریکی الزام مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت نے مزید کہا کہ جب تک امریکی مداخلت جاری رہے گی اور اسرائیل جنگیں مسلط کرتا رہے گا خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر