برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

لندن(نیشنل ٹائمز)برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر پریس کانفرنس کے دوران برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ قیادت کے لیے انتخاب مکمل ہونے تک عہدے پر برقرار رہوں گا، لیبر قیادت کے انتخاب کے لیے نامزدگیاں 9 جولائی سے اوپن ہوں گی، نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی سے انتخابی شیڈول طے کرنے کی درخواست کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار یہ بتایا گیا ہماری پارٹی کمزور ہوگئی اور ختم ہوگئی، میں پارٹی کی خواہش پر پارٹی لیڈرشپ سے مستعفی ہوتا ہو، لیبر پارٹی قیادت کے انتخاب کا باقاعدہ ٹائم ٹیبل جلد جاری کیا جائے گا، آج صبح کنگ چارلس سے گفتگو ہوئی، تاہم اپنے جانشین کو مکمل تعاون اور بھرپور حمایت فراہم کروں گا۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اقتدار کی منتقلی کو منظم اور ہموار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھاؤں گا۔

خیال رہےۃ کہ چار برسوں میں تیسری بار برطانیہ ایک ایسے مرحلے پر پہنچا ہے جہاں وزیرِاعظم نے عام انتخابات میں شکست کے باعث نہیں بلکہ اپنی ہی جماعت کے دباؤ کے تحت اقتدار چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر