چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چین نے ایران اور امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ امن مذاکرات میں حاصل ہونے والی پیش رفت اور مثبت رفتار کو برقرار رکھیں اور بات چیت کو مزید آگے بڑھائیں۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ ایران اور امریکہ مذاکرات کے ذریعے مثبت نتائج کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

گو جیاکن نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایران-امریکہ مذاکرات کے حوالے سے پاکستان، قطر اور دیگر فریقین کی ثالثی کوششوں کی بھی حمایت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان، قطر اور تمام متعلقہ فریقوں کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

چینی ترجمان کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے ہیں جب پاکستان اور قطر نے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام پر امریکہ اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔

چین نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات اور سفارت کاری ہی مسائل کے پائیدار اور پُرامن حل کا بہترین راستہ ہیں، اور تمام فریقین کو کشیدگی میں کمی اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنا چاہئے۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر