سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت منعقد ہونے والی پہلی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے اور ان میں حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی، جس میں 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق، سیاسی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کا قیام، اور مزید تکنیکی مذاکرات کے آغاز کا فیصلہ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں امریکہ اور ایران دونوں کی قیادت کو تعمیری مذاکرات کے لیے ان کے مسلسل عزم پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور تمام برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی عمل کو آگے بڑھانے میں قیمتی تعاون فراہم کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں خصوصی طور پر برادر ملک قطر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جس نے ان مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں سوئس حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے ان مذاکرات کی میزبانی اور سہولت کاری میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک کوششوں نے ان مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کیا، ان کی لگن، عزم اور ثابت قدمی قابلِ ستائش ہے، اور ان کی کاوشوں کے بغیر یہ پیش رفت ممکن نہ ہوتی۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزارتِ خارجہ کی ان کی ٹیم کی سفارتی کوششوں پر دلی شکریہ اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، اسی طرح وزیر داخلہ محسن نقوی کی محنت اور خدمات کو بھی سراہتا ہوں، جنہوں نے ان مذاکرات کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مکالمے، سفارت کاری اور ایک پُرامن و دیرپا حل کے حصول کے لیے اپنا دیانت دارانہ اور مخلصانہ کردار آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا۔



  تازہ ترین   
سوئٹزرلینڈ میں پہلا مذاکراتی دور کامیابی سے مکمل، کردار ادا کرتے رہیں گے: وزیراعظم
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
چین کی جانب سے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کل ایک روزہ دورے پر پاکستان آنے کا امکان
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر