پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے مسلسل تشدد کی مذمت کی ہے۔

پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور امارات کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آبادکاروں کے مسلسل تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے، تشدد میں حالیہ حملے بھی شامل ہیں۔

اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ رام اللہ کے جِلجِلیا کی جامع مسجد اور مزارع النوبانی کی الفاروق مسجد پر حملے کیے گئے، یہ حملے عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کے تقدس کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حملے بین الاقوامی قانون، انسانی قانون اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق یہ اقدامات عدم استحکام، تشدد اور انتہا پسندی کو ہوا دیتے ہیں، یہ اقدامات امن کے قیام کیلئے جاری بین الاقوامی کوششوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے حملوں کی ذمہ داری قابض طاقت کی حیثیت سے اسرائیل پر عائد کی، اور کہا کہ بین الاقوامی برادری سے اپنے قانونی اور اخلاقی فرائض ادا کرنے کا مطالبہ دہراتے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی اور قومی حقوق کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر