قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے ایرانی حکام نے نیک نیتی کے ساتھ بھرپور کوششیں کیں، جبکہ امریکی صدر نے بھی مختلف ذرائع استعمال کیے تاکہ معاہدہ ممکن بنایا جا سکے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ معاہدے کے حوالے سے ان کی ذاتی رائے مختلف تھی، تاہم ایرانی صدر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ایرانی قوم کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا اور امریکا کے حد سے تجاوز کرنے والے مطالبات قبول نہیں کیے جائیں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق صدر نے اس حوالے سے مکمل ذمہ داری قبول کرنے کا عہد کیا، جس کے بعد انہوں نے معاہدے کی اجازت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب ایران اس معاہدے میں طے شدہ شرائط کے عملی نفاذ اور ان کے نتائج کا انتظار کرے گا۔ 



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر