لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا امن کے لیے پرعزم ہے، ہم لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذاکراتی کوششوں میں پیشرفت کیلئے مشرقِ وسطیٰ کے تمام فریقین اپنےعزم پر قائم رہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ عالمی مارکیٹیں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاکس میں اضافے کو پسند کررہی ہیں، امریکا کیلئے کامیابی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور فتح حاصل ہورہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایران کو 300 ارب ڈالر کی ادائیگی نہیں ہورہی، یہ جعلی خبر ہے، ڈیموکریٹس کا پروپیگنڈا چل رہا ہے ۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا امن کے لیے پرعزم ہے، ہم لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں۔

اس سے قبل پیرس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر دوسرے ممالک کے پاس بلیسٹک میزائل موجود ہیں تو ایران کے پاس نہ ہونا کچھ حد تک غیر منصفانہ ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر سعودی عرب اور قطر جیسے ممالک کے پاس میزائل ہیں تو متناسب حد تک ایران کے پاس بھی ان کا ہونا قابل قبول ہے۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ تقریباً چار ماہ طویل تنازع کے خاتمے کے بعد بھی خلیج میں اپنی فوجی موجودگی کچھ عرصے تک برقرار رکھے گا۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر