معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی

تہران(نیشنل ٹائمز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی یقینی بنانا امریکہ کی ذمہ داری ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فرانسیسی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں عباس عراقچی کا کہنا تھا مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے یو این سلامتی کونسل سمیت عالمی حمایت ناگزیر ہے۔

عباس عراقچی نے ایران اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے مواقع پر زور دیا، جبکہ فرانسیسی وزیر خارجہ نے سفارتی عمل کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور دیرپا امن اور استحکام کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ایران اور فرانس دونوں نے عالمی قانون کے مطابق آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت پر بھی زور دیا۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر