ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل

جنیوا(نیشنل ٹائمز) ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔

ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جنیوا کے بجائے اب سوئٹزرلینڈ کے برجن سٹاک ریزورٹ میں 19 جون کو ہوگی۔

سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مقام وسطی سوئٹزرلینڈ میں لوسرن کے قریب واقع ہے اور اپنی دشوار گزار علاقے کے باعث سکیورٹی کے حوالے سے موزوں سمجھا جاتا ہے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق اس مقام کی تجویز پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کی جانب سے بھی دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق تاریخی امن معاہدے کی تقریب پاکستان کی میزبانی میں ہوگی، تقریب کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف جمعرات کو روانہ ہوں گے، نائب وزیراعظم اور وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں ایران کی جانب سے پارلیمانی سپیکر اور مذاکرات کار باقر قالیباف شرکت کریں گے۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی تقریب میں شرکت کا اشارہ دے چکے ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے وہ بھی تقریب میں جائیں، ویسے نائب صدر جے ڈی وینس دستخط کی تقریب کے لیے جائیں گے۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں ثالثی کا حصہ بن کر مذاکراتی عمل میں شامل رہے، امریکا ایران ڈیل پر دستخط کی تقریب میں قطر کی نمائندگی موجود ہوگی، پاکستانی ثالث، فریقین اور علاقائی ممالک تقریب میں شریک ہوں گے۔



  تازہ ترین   
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
امریکی نائب صدر آج رات مذاکرات کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ نہیں ہوں گے، وائٹ ہاؤس
قومی سلامتی کونسل کی سفارش پر معاہدے کی اجازت دی، ایرانی سپریم لیڈر
ایران کا معاہدے کی خلاف ورزی، غیر ضروری مطالبات کا سخت جواب دینے کا اعلان
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی فلسطینیوں پر یہودی آبادکاروں کے تشدد کی مذمت
معاہدے کے تحت لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی امریکہ کی ذمہ داری ہے، عراقچی
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر