امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امن کے دشمن اسرائیل کی ایک اور سبکی، امریکا نے اسرائیل کی ایران معاہدے کی تفصیلات تک رسائی کی درخواست مسترد کر دی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران مفاہمتی یادداشت تک رسائی کی باضابطہ درخواست کی تھی جسے امریکا نے مسترد کر دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا نے قومی سلامتی کے حساس معاملے پر اسرائیل کو معاہدہ دکھانے سے انکار کیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے امریکی فیصلے کو حیران کن قرار دیا۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات سامنے آئی تھیں، ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مسودے کے تحت امریکی بحری ناکہ بندی 30 دن کے اندر ختم کی جائے گی۔

ایران کے تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر پابندیاں معطل کرنا بھی مسودے میں شامل ہے، مسودے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی بھی شامل ہے۔

مسودے کے مطابق امریکا و اتحادیوں کو ایران کی تعمیرِ نو کے لئے کم از کم 300 ارب ڈالر دینا ہوں گے، حتمی معاہدے میں ایران کا میزائل پروگرام اور مزاحمتی گروپوں کی حمایت شامل نہیں۔

مذاکرات کے دوران ایران کے 24 ارب ڈالر منجمد اثاثے جاری کئے جائیں گے جبکہ امریکا مذاکرات سے قبل ہی ایران کے منجمد 12 ارب ڈالر جاری کرے گا، حتمی ایران امریکا معاہدہ کی توثیق سلامتی کونسل قراردادکے ذریعے کرنا بھی مسودے میں شامل ہے۔



  تازہ ترین   
اسرائیل جنوبی لبنان پر حملوں سے باز نہ آیا تو فیصلہ کن جواب دیں گے: ایرانی فوج
ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی معاہدے پر دستخط کا مقام تبدیل
امریکا کا اسرائیل کو ایران معاہدے کی تفصیلات دینے سے انکار
سندھ اور بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
ایران امریکا معاہدے کے تحت 300 ارب ڈالر کا پرائیویٹ فنڈ قائم کیا جائے گا: روئٹرز
برطانوی پارلیمنٹ کا جنگ بندی کیلئے سفارتی کامیابی پر پاکستان کو زبردست خراج تحسین
ایران نے امریکہ کو اپنی شرائط پر مذاکرات کی ٹیبل پر آنے پر مجبور کیا، ابراہیم عزیزی
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر