نادرا کا سافٹ وئیر نوٹ چھاپنے کی مشین بن گیا، محکمہ صحت کے عملے نے جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے شروع کر دیے

کراچی(نیشنل ٹائمز)کراچی میں نادرا کا سافٹ ویئر محکمہ صحت کے عملے کے ہاتھوں کمائی کا ذریعہ بن گیا، اطہر کی 2 ہزار روپے میں ویکسین کارڈ جاری کرنے کی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔نادرا ریکارڈ میں مردہ شخص کو ویکسین لگانے کا اندراج اربن ہیلتھ سینٹر میں کیا گیا، نارتھ کراچی کے اربن ہیلتھ سینٹر کے ویکسی نیٹر اطہر عالم نے نادرا ریکارڈ میں انٹری کی۔اطہر عالم ویڈیو میں شہریوں سے بغیر ویکسین لگائے کارڈ جاری کرنے کی ڈیل کررہا ہے۔پہلے نادرا ریکارڈ میں چیک کرلیں پھر پیسے دیں، اطہر عالم کی ویڈیو میں بات چیت ہوئی، شہری نے ڈھائی سال پہلے انتقال کرجانے والے شخص کا شناختی کارڈ نمبر دے دیا۔نادرا ریکارڈ کے مطابق عبدالندیم کو 16 اگست 2021 کو سائنو فارم کی ایک ڈوز لگائی گئی۔1166 پر مردہ شخص کو کوڈ بھی جاری ہوا اور پھر ویکسین بھی لگا دی گئی، محکمہ صحت کے عملے کے ہاتھوں نادرا سافٹ ویئر کے غلط استعمال نے ڈیٹا پر سوالات اٹھا دیئے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر