فتح جنگ:120 بچیوں کی رخصتی، عید کے بعد 500 اجتماعی شادیاں

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے فلاحی اقدام اٹھاتے ہوئے 120 بچیوں کی رخصتی کی اور عیدالاضحیٰ کے بعد 500 اجتماعی شادیوں کا اعلان کردیا ،سردار سلیم حیدر نے ضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کے دوران 120 مستحق بچیوں کو رخصت کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ جب اللہ پر توکل کرتے ہوئے 100 شادیوں کا اعلان کیا تو اس وقت میرے پاس ایک بچی کی رخصتی کے وسائل بھی نہیں تھے ۔ انہوں نے مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نیک کام کے لئے کروڑوں کے فنڈز فراہم کئے ،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام بچیاں ان کی اپنی بیٹیوں کی طرح ہیں اور ان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی بچی جہیز یا وسائل کی کمی کے باعث گھر نہیں بیٹھے گی ،انہوں نے اعلان کیا کہ عیدالاضحیٰ کے بعد 500 اجتماعی شادیوں کے دوسرے بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ٹیم کے اراکین آئندہ مرحلے میں 10، 10 شادیوں کے اخراجات برداشت کریں گے ،تقریب کے اختتام پر اجتماعی شادیوں میں شریک بچیوں ان کے اہل خانہ نے گورنر پنجاب اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر