اعلیٰ صفائی پر انعام، شکایات پر سزا ملے گی : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز نے گلی محلوں اور ممنوعہ مقامات پر جانوروں کی آلائشیں اور باقیات پھینکنے والوں پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دیدی جبکہ ممنوعہ مقامات پر آلائشیں پھینکنے کی روک تھام اور نگرانی کیلئے ویجلینس سکواڈ بھی قائم کر دیا گیا ،انہوں نے پنجاب بھر کی 2687 نمایاں کمرشل مارکیٹوں کی خصوصی صفائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام اداروں کو’’ون گورنمنٹ یونٹ‘‘بن کر کام کرنا ہوگا۔ بہترین صفائی پر انعام و ستائش جبکہ غفلت اور شکایات پر سزا و جزا کا عمل اپنایا جائے گا۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی انتظامات کا جامع پلان تیار کیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے عوام کو ممنوعہ مقامات پر باقیات اور آلائشیں پھینکنے سے روکنے کیلئے مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی۔مریم نواز نے ہر شہر میں ڈرینز، کینالز اور دیگر مقامات کی خصوصی صفائی اور نگرانی یقینی بنانے جبکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں، ریلوے کالونیوں اور کنٹونمنٹ ایریاز میں بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کا حکم دیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور سیکرٹری بلدیات میاں شکیل نے بریفنگ میں بتایا کہ میونسپل کارپوریشنز اور تحصیلوں میں 15،15 اضافی لوڈر رکشے جبکہ ہر یونین کونسل میں 4 اضافی رکشے فراہم کئے جائینگے ،نمازِ عید کے اجتماعات اور مساجد میں عرقِ گلاب کا سپرے بھی کیا جائے گا۔

چاند رات کے آخری پہر مرکزی شاہراہوں، چوراہوں اور کمرشل مارکیٹوں کی خصوصی صفائی کی جائیگی،عیدالاضحیٰ پر آلائشیں جمع کرنے کیلئے بائیو ڈی گریڈ ایبل شاپنگ بیگز فراہم کئے جائینگے جبکہ ستھرا پنجاب عملہ گھر گھر جا کر آلائشیں اکٹھی کرے گا۔ صوبہ بھر میں عید صفائی آپریشن میں ایک لاکھ 76 ہزار سینٹری ورکرز اور 8 ہزار سے زائد عارضی کارکن حصہ لیں گے ۔ جانوروں کی باقیات کیلئے 3800 پرائمری کولیکشن سنٹرز اور 3100 ڈمپنگ سائٹس قائم کر دی گئی ہیں جبکہ 7 ہزار ڈمپنگ پوائنٹس بھی بنائے جائینگے ۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عید کے تیسرے روز تک تمام کولیکشن پوائنٹس اور ڈسپوزل سائٹس مکمل کلیئر کر دی جائیں۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر