پاکستان برطانیہ کا سکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ پاکستان سفارتی، اقتصادی اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کو مزید مستحکم بنانے کیلئے عالمی سطح پر فعال روابط کو فروغ دے رہا ہے ،پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر جوناتھن پاول کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ سکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ برطانیہ نے پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ میں مضبوط معاشی تعلقات ہیں اور برطانیہ یورپ میں پاکستان کا اہم ترین اقتصادی شراکت دار ہے ۔ برطانیہ کی 200 سے زائد کمپنیاں پاکستان میں فعال ہیں جبکہ مجموعی سرمایہ کاری 910 ارب روپے سے تجاوز کر چکی ہے ۔ برطانیہ پاکستان کی تیسری بڑی برآمدی منڈی ہے جبکہ برطانوی کمپنیوں کی موجودگی پاکستانی معیشت پر اعتماد کی عکاس ہے ، دوطرفہ تجارت گزشتہ سال 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر ابتک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ برطانوی کمپنیاں پاکستان میں روزگار، ٹیکنالوجی منتقلی، ٹیکس ریونیو اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ مضبوط اشتراک پائیدار ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی استحکام کی بنیاد مزید مستحکم کر رہا ہے ۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر