جانوروں کی باقیات گلیوں،نالوں،نہروں میں پھینکنے پر50ہزار جرمانہ ہوگا:مریم نواز

 لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عید الاضحی پر افسر وں کودفاتر چھوڑ کر فیلڈ میں آنے کا حکم دے دیا،انہوں نے عید انتظامات، سکیورٹی اور صفائی کے لئے طویل اجلاس میں گائیڈ لائنز جاری کردیں ،وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت عید الاضحی انتظامات کے سلسلے میں اعلی ٰسطح کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس  میں تمام ڈی سی او رڈی پی اوز نے شرکت کی، اجلاس میں ڈی سیز اور ڈی پی اوز کو ٹاسک تفویض کر دئیے گئے اور ان پر واضح کیاگیا کہ عید الاضحی پر انتظامات بے مثال ہوں، کوتاہی قبول نہیں ہوگی،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ قربانی کے جانوروں کی باقیات اورآلائشیں گلی،محلے ، ڈرین اور نہروں میں پھینکنے پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے ،انہوں نے جانورصرف مقررہ کیٹل مارکیٹوں میں فروخت کرنے کا حکم دیا ،غیر مجاز علاقوں میں مویشیوں کی خرید و فروخت پر کارروائی ،کیٹل مارکیٹ اور بازاروں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ویجیلنس آپریشن کی ہدایت کی،انہوں نے کیٹل مارکیٹوں میں مویشی چوری اور ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت سکیورٹی انتظامات اور کالعدم جماعتوں کے کھالیں اکٹھی کرنے پر عائد پابندی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ،اجلاس میں بتایا گیا کہ کھالیں جمع کرنے کے کیمپ پر لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

حساس مقاما ت پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات اور مسلسل کومبنگ آپریشن کا حکم دیا گیا،اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی،مساجد اور اجتماعات میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال پرپابندی ،عید گاہیں اور مساجد کو عرق گلاب سے معطر کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعلٰی نے ریلوے کالونیز، کنٹونمنٹ ایریا اورپرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں صفائی یقینی بنانے کاحکم دیا اور اعلان کیا کہ عید الاضحی آپریشن کے دوران صفائی میں پہلے نمبر پر آنے پر انعام دیا جائے گا،بس سٹینڈز اور بسوں پر کرائے نامے آویزاں کرنے کا حکم جاری کیا گیا ،واسا کو عید ایام میں واٹر سپلائی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کی، ایئرپورٹ کے قریب ڈمپنگ سائٹس ڈھانپنے کی ہدایت کی،اجلاس میں صوبہ بھر میں عارضی جھولوں پر پابندی،پارک کے جھولوں کی سکیورٹی اور سیفٹی چیک کرنے کی ہدایت اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے سدباب کے لئے سائبر پٹرولنگ کا حکم دیاگیا ،عید ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں کارروائی کی وارننگ بھی دی گئی ، دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی پی83کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سردار ظفر عباس بلوچ کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا ہے ،وزیر اعلیٰ نے کامیاب امیدوارسردار ظفر عباس بلوچ ، حلقے کے تمام ووٹرز کو مبارکباد دی ۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر، سپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں، امن عمل پر تبادلہ خیال
بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
ٹرمپ کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، تناؤ میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال
وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ
سی ٹی ڈی کے پنجاب میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 13 دہشت گرد گرفتار
سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور
انتہائی افزودہ یورینیم واشنگٹن کے حوالے کرنا ناممکن ہے، اسماعیل بقائی
وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر