ایران امریکا معاہدے کیلئے فیلڈ مارشل کا دورہ اہم :نجم سیٹھی

لاہور(نیشنل ٹائمز)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایران امریکا معاہدے سے متعلق اس وقت بہت سی خبریں چل رہی ہیں، کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ بات ہو گئی ،اگرایسی بات ہے تو محسن نقوی کو واپس آجانا چاہئے تھا مگریہاں کچھ اور ہوا ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام”آج کی بات سیٹھی کے ساتھ”میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اب فیلڈ مارشل کو ایران جانا پڑ گیا ،اس کا مطلب ہے کہ جو خبریں آئی ہیں صحیح نہیں ہیں ،اسی لئے فیلڈ مارشل بھی وہاں موجود ہیں، خبریں یہ ہیں کہ مجتبیٰ خامنہ ای کہہ رہا ہے ہم ابھی نیوکلیئر ایشو پر بات نہیں کریں گے ،پہلے ہمارے ساتھ سیزفائر کریں ،میں نے پہلے بھی کہا کہ ایران افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے نہیں کرے گا، ہوسکتا ہے یورینیم روس اپنے پاس رکھ لے ، یہ ایشو ابھی رہ گیا ہے ۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو ایک ایسا ایشو چاہئے جس کی بنیاد پر وہ پیچھے ہٹے اور اپنی عوام کو کہے میں جیت کر آگیا ہوں ، اب دیکھنا ہے کیا فیلڈ مارشل ایران کو نیوکلیئر ایشو پر قائل کرلیں گے ،ایک اور پیش رفت یہ ہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے ہر ملک دن بدن ایران سے الگ ڈیل کررہا ہے ، پاکستان ،چین اور انڈیا نے ڈیل کرلی ، یہاں تک کہ ڈیل کیلئے یورپ بھی تیاری کررہا ہے ، ایران نے بڑا ڈرامہ یہ کیا کہ اس نے ہر مز کی حدود کو وسیع کردیا ، میں سمجھتا ہوں آبنائے ہرمز کا مسئلہ ایران نے حقیقتا گردن سے پکڑلیا ،سوائے دو تین ممالک کے سب ایران کے ساتھ مک مکا کررہے اور ان کے جہاز گزرر ہے ہیں، دنیا نے حقیقت کو جان لیا کہ ایران ہارا نہیں بلکہ جیت چکا،ناکہ بندی ان ممالک کیلئے ہے جو پیسے نہیں دے رہے ، یا ایران کے دشمن ہیں،ایران نے 8، 10 ممالک کو اپنا دشمن قرار دیا ہے ، باقی سب ممالک کو کہہ رہے ہیں کہ کچھ دو اوریہاں سے گزر جائو،ممالک دے کر نکل رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر، سپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں، امن عمل پر تبادلہ خیال
بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
ٹرمپ کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، تناؤ میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال
وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ
سی ٹی ڈی کے پنجاب میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 13 دہشت گرد گرفتار
سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور
انتہائی افزودہ یورینیم واشنگٹن کے حوالے کرنا ناممکن ہے، اسماعیل بقائی
وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر