مظفرآباد ،قاتلانہ حملہ میں زخمی نجی کالج کے پرنسپل جاں بحق

مظفرآباد(نیشنل ٹائمز) نجی کالج کے پرنسپل ارجمند گلزار المعروف حمزہ برہان کو قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔ پولیس نے ایک مبینہ قاتل کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

مقتول پرنسپل حمزہ برہان کو دو افراد نے فون کر کے کالج سے باہر بلایا، جہاں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے تیسرے مسلح شخص نے انتہائی قریب سے ان کے سر میں گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ،انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔ گرفتار قاتل کی شناخت عبداللہ کمال کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق واہ کینٹ سے بتایا جا رہا ہے ۔ حمزہ برہان کا تعلق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تھا ، 2016 کے بعد ہجرت کر کے مظفرآباد آگئے تھے اور ان دنوں مظفرآباد میں ایک مقامی کالج میں بطور پرنسپل خدمات انجام دے رہے تھے ، حمزہ برہان کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں سپردخاک کر دیا گیا ۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر