وزیراعظم عمران خان سے ہالینڈ کے ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان سے ہالینڈ کے ہم منصب مارک رٹ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم اور ہم منصب مارک رٹ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ہالینڈ کے وزیراعظم نے افغانستان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے پاکستان کی مدد اور سہولت کاری پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے، پُرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے انتہائی اہم ہے۔عمران خان نے کہا کہ تمام افغان شہریوں کے بنیادی حقوق اور تحفظ انتہائی اہم ہے، جامع سیاسی تصفیہ ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، پاکستان سفارتی اور بین الاقوامی اداروں کے عملے کو افغانستان سے نکالنے میں سہولت فراہم کر رہا ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ افغانستان کی بحالی کے لیے افغان عوام کی معاشی مدد کرے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر