بشری ٰبی بی کیساتھ بیٹی اور بھابی کی ایک گھنٹہ تک ملاقات

راولپنڈی ،لاہور،پشاور(نیشنل ٹائمز)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کرا دی گئی۔

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھا بی مہر النسا مانیکا شامل تھیں، ملاقات میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کے علاج اور صحت سے متعلق بات کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق ملاقات ختم ہونے پر بشریٰ بی بی کی فیملی جیل سے واپس روانہ ہوگئی، دوسری طرف پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما غلام محی الدین دیوان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا،عدالت نے ملزم کو شناخت پریڈ کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا،پولیس کے مطابق ملزم کو تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا ہے ، تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے اشتعال انگیز تقاریر کی ہیں ،قبل ازیں پولیس اور سادہ لباس اہل کاروں نے غلام محی الدین کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا تھا۔ادھر تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں خطرہ ہے ، اس لیے پشاور ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کروں گی، انہوں نے کہا تحریک چلانے کا اختیار محمود خان اچکزئی کے پاس ہے ،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو سٹریٹ موومنٹ کا ٹاسک دیا گیا ہے ،محمود خان اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس احتجاج کی کال دینے کے لئے بااختیار ہیں ۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر