پی آئی اے کی خصوصی پرواز کابل میں پھنسے افراد کو لے کر پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) قومی ائیر لائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کابل میں پھنسے مسافروں کو لے کر واپس پاکستان پہنچ گیا۔ترجمان قومی ائیر لائن کے مطابق پی آئی اے کی پرواز صبح 7 بجے کابل سے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر پہنچی، افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی پرواز تھی۔ترجمان نے کہا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اس پرواز کی واپس روانگی تک معلومات محدود رکھی گئیں، پرواز کیلئے پی آئی اے انتظامیہ افغان حکومت و سول ایوی ایشن اور نیٹو حکام کے ساتھ رابطے میں رہی۔ترجمان کے مطابق پرواز میں پاکستانیوں، غیر ملکی سفارتی مشن اور اہم عالمی اداروں کے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، مسافروں کی ائیرپورٹ تک رسائی و اجازت نامے کے پی آئی اے کے کابل میں موجود زمینی عملے نے انتظامات کیے۔سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے اس اہم پرواز کو آپریٹ کرنے والے عملے کو شاباش دی اور مسافروں کو خوش آمدید کہا۔ واضح رہے کہ افغان دارالحکومت کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد خراب ہونے والی صورتحال کے باعث کابل ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا تھا تاہم امریکی حکام نے گزشتہ روز ائیرپورٹ کو سویلین ائیر ٹریفک کےلیے کھولنے کا اعلان کیا۔



  تازہ ترین   
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا
آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی وجہ امریکی و اسرائیلی جارحیت ہے: عراقچی
پاکستان میں امریکا–ایران مذاکرات 36 سے 72 گھنٹوں میں متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر