پاک چین وزرائے خارجہ کا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکبادوں کا تبادلہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعرات کے روز اپنے پاکستانی ہم منصب محمد اسحاق ڈار کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔اپنے پیغام میں وانگ یی، جو کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور یہ ہمیشہ چٹان کی طرح مضبوط رہی ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 75 برسوں کے دوران دونوں ممالک نے مستقل مزاجی سے ایک دوسرے کو سمجھا، ایک دوسرے پر بھروسہ کیا اور ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ باہمی تزویراتی اعتماد مسلسل مضبوط ہوا ہے اور عملی تعاون مستقل بنیادوں پر گہرا ہوا ہے۔وانگ یی نے کہا کہ چین اور پاکستان کے عوام گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ ایک نئے نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر انہوں نے اسحاق ڈار کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ پاک چین سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کو ایک بہترین موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کیا جا سکے، پاک چین سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید تقویت دی جا سکے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کے عزم کے ساتھ ایک مضبوط پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کیا جا سکے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ 75 سال پہلے پاکستان اور چین نے باہمی احترام اور ایک مشترکہ وژن پر مبنی سفر کا آغاز کیا تھا۔ آج پاک چین تعلقات ایک منفرد سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پیچیدہ جغرافیائی سیاسی چیلنجز کا سامنا کرنے والی دنیا میں دونوں ممالک کے مابین تزویراتی اتفاق رائے انتہائی اہم استحکام فراہم کرتا ہے اور اگر مستقبل کی طرف دیکھا جائے تو پاک چین دوستی مسلسل نئی بلندیوں کو چھوتی رہے گی۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر