خیبرپختونخوا میں آج سی این جی سٹیشن کھل جائینگے ، گورنر کنڈی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے مسائل کے حل کے لیے متحد ہیں، خیبرپختونخوا میں آج سے سی این جی سٹیشن کھل جائیں گے ۔صبح 6 سے شام 6 بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی۔اپوزیشن لیڈرخیبرپختونخوا ڈاکٹرعباد اللہ، صوبائی مشیرخزانہ مزمل اسلم کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کے مسائل کا حل ترجیح ہے ، مسائل حل کرنے کیلئے سب کو  کردار ادا کرنا ہوگا،ہم چاہتے ہیں وفاق مضبوط ہو، جب بھی کوئی کے پی کا ایشو اٹھائے گا ہم اس پر سیاست نہیں کریں گے ، فیصل کریم کنڈی نے کہا ہم وفاق کی مضبوطی چاہتے ہیں اس لئے وزیراعظم سے معاملے کا نوٹس لینے کی درخواست کی، کے پی کی طرف سے مشکور ہیں ہماری بات سنی، ہم نے سی این جی کا معاملہ بتایا 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دینے پر اتفاق ہوا۔ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہاوزیراعظم اور وزیر پٹرولیم کا شکرگزار ہوں، ہم نے حکومت سے کہا اپنا مقدمہ لائیں بات چیت سے حل کریں گے ، گالم گلوچ سے مسئلہ حل نہیں ہوتا،شہباز سپیڈ مشہور ہے وہی سپیڈ لگا کر مسئلہ حل کیا، امید ہے جلد دوسرا ایشو بھی حل ہو جائے گا۔ این ایف سی ایوارڈز کے حوالے سے صوبے کا مقدمہ لڑیں گے ۔



  تازہ ترین   
پائیدار امن عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کیلئے بنیادی شرط ہے: وزیراعظم
اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
ایران نے 60 روزہ مفاہمتی معاہدے کو جنگ کی تیاری کے لیے استعمال کیا: امریکی اخبار
اسرائیل کو غزہ امن منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کیا جائے: حماس
افغانستان کا کابل میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کا مطالبہ، واشنگٹن کا صاف انکار
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر